You are currently viewing Bhakar – free medical camp

Bhakar – free medical camp

بھکر(سمیع اللہ شاکری )انجمن مہریہ نصیریہ ویلفئیر تحصیل بھکر کے زیرِ اہتمام بھکر کے نواحی گاوں جھمٹ نشیب میں ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ لگایا گیا ۔ اس ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں نے ناک،کان ،گلہ ،ٹی بی چیسٹ ،معدہ ،جگر اورآنکھوں کا فری معائنہ کروایا اور مفت ادویات حاصل کیں.. ڈاکٹرمحمد فاروق اظہر(آئی سپیشلسٹ)سمیت ڈاکٹر ملک حق نواز صاحب(جنرل فزیشن)،ڈاکٹر محمد ندیم عنایت صاحب (جنرل فزیشن)سے طبی معائنہ کروایا ۔ میڈیکل کیمپ میں مردوں اور عورتوں کیلئے علیحدہ علیحدہ انتظام کیا گیا تھا جہاںڈاکٹرز نے اپنی خدمات دیں۔میڈیکل کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر تحصیل صدر انجمن مہریہ نصیریہ ملک قیوم نواز مہروی کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان ہے۔ پرائیویٹ اسپتالوں میں چارجز اتنے زیادہ ہیں کہ وہاں سے غریب آدمی کا علاج کروانا مشکل ہے۔ مناسب سہولتیں اور بروقت علاج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ہر ماہ ہزاروں مریض موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ان ضرورت مند افراد کی مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تحصیل انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیئر کے زیراہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں ضرورت مند اور غریب افراد کو مفت طبی مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ضلعی صدر انجمن مہریہ نصیریہ محمد یوسف جامی نے کہا کہ جانشین نصیر ملت پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی قادری سجادہ نشین دربار عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف کی قیادت میں انجمن مہریہ نصریہ(پاکستان ) دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ پاکستان بھر میں سرانجام دے رہی ہے۔ جھمٹ نشیب(تحصیل بھکر) میں یہ کیمپ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہاکہ ہم انشااللہ اللہ کی رضاکے لئے دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں گے کیونکہ یہ اسلام کا اور صوفیا کرام کا ابتدائی درس ہے ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپ میں دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کا نہ صرف فری چیک اپ کیا گیا، بلکہ انہیں دوائیں بھی مفت دی گئیں۔کیمپ میں انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیئر جھمٹ نشیب (تحصیل بھکر)کی خدمات کو لوگوں نے بہت سراہا اورجانشین نصیر ملت پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی قادری سجادہ نشین دربار عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف کو بہت دعائیں دیں۔ جس میں خصوصی کاوش قیوم نواز نصیروی صدر انجمن مہریہ نصیریہ تحصیل بھکر مہمان خصوصی محمد یوسف جامی ضلعی صدر بھکر ۔سمیع اللہ شاکری ڈویژنل سیکرٹری امن سرگودھا ،سیدعلی رضا شاہ رئیس آف بڈیانی اور ٹیم امن حافظ محمد خالد مہروی جنرل سیکرٹری امن تحصیل بھکر قاری لیاقت جامی ،محمد ایوب مہروی ملازم حسین ،آصف ریاض مہروی، محمد اکرام مہروی، طارق حسین مہروی ،محمد عمران مہروی مشتاق حسین سواگی ،محمد اعظم اور حسن رضا ملک کی انتھک محنت سے 750مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری میڈیسن دیں گئیں علاوہ ازیں 150آئی مریضوں کا فری چیک اپ اور فری میڈیسن دیں گئیں

Leave a Reply