آستانہ عالیہ مقدسہ غوثیہ مہریہ گولڑاشریف میں آج 26دسمبربروز جمعرات عظیم الشان سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی کی ، جس کی صدارت پیر سید غلام نظام الدین جامی ؔ گیلانی صاحب سجادہ آستانہ عالیہ گولڑاشریف نے کی ۔ پوری دنیا سے اس کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں جید علمائے کرام نے شرکت کی۔ عقیدہ ختم نبوت اورقبلہ عالم پیر سید مہر علی شاہ صاحب کے اس موجودہ دور کے فتنہ قادیانیت کے تدارک میں پیر صاحب کے علمی اور عملی کردار پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی صاحب نے فرمایا کہ ختم نبوت کا عقیدہ چودہ سو سال پہلے کا ہی ہے جو بند کمرے میں بھی وہی ہے اور پنڈال میں بھی وہی ہے ۔ صوفیاء کی درسگاہیں امن کی درسگاہیں ہیں اور یہاں سے ہر فتنہ کا تدارک بھی صوفیاء کے طریقہ کار سے ہی ہو گا۔ ختم نبوت کا باب تا قیامت بند ہو چکا ہے اور اس میں نہ گنجائش ہے اور نہ ہی کسی قسم کا اختلاف۔ پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی ؔ قادری نے انجمن مہریہ نصیریہ ویلفئیر کے کارکنان کی ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی کیلئے کوشش کو سراہا ۔ جملہ علمائے کرام اور مشائخ عظام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ اہلسنت کے اتحاد کی کوشش کی جائے اور تفرقہ بازی کو ختم کرنے میں ہماری مدد کی جائے ۔
عظیم الشان سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس
- Post author:Trab
- Post published:26/12/2019
- Post category:News & Updates
- Post comments:0 Comments
Tags: anjuman, golra sharif, Khatam E Nabuwat Conference in Golra Sharif, khatham e nabuwat, mehria, naseeria, pir nizaamuddin jami gilani