Free Food Distributed – Zilla Chakwal

انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیر ضلع چکوال کے زیر اہتمام مستحق بیواؤں،ضرورت مند خاندانوں میں انجمن کی طرف سے مفت راشن تقسیم کرنے کی تقریب پی سی ہوٹل میں منعقد ہوئی تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ تنویر نےتلاوت کلام پاک سے کیا ،حبیب الرحمن سیالوی نے حضور نصیر ملت کا کلام پڑھا ،علامہ شارق چشتی نے انجمن کا منشور پیش کیا،اسکے بعد ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری خلیل احمد شاکر راولپنڈی ڈویژن، پروفیسر ڈاکٹر عبد الواحد الازہری،راجہ تنویر صفدر سوشل ویلفیئر افسر چکوال ،علامہ شارق چشتی چوھدری غلام عباس, علی محمد لاپھی نے آنے والے خواتین و افراد میں راشن کے بیگ تقسیم کئے,خواجہ بابر سلیم کی نمائندگی شفقت یزدانی نے کی ۔ تقریب میں ضلعی صدر چکوال محسن احمد ملک نے تمام تر انتظامات کئے،اس موقع پر حافظ عبد الغفور منہاس,ڈاکٹر نزیر بٹ, شفقت یزدانی ۔ملک عرفان ، اور کلرکہار چکوال کے صحافیوں نے شرکت کی،تقریب کے اختتام پر حضوصی دعا پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحد الازھری نے دعا فرمائ

محسن ملک نے پیکج میں تعاون کرنے والے حضرات کیلیے دعا کی درخواست کی ۔

Leave a Reply